اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ روز بجلی کے یونٹ میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری کی خبر سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ روز بجلی کے یونٹ میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری کی خبر سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
حال ہی میں وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ جون 2022 بجٹ آنے تک قیمتیں مستحکم رہیں گی لیکن گزشتہ روز نیپرا کی منظوری کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بالکل نہیں کیا گیا، بلکہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ یہ ایک بے بنیادی خبر ہے۔ عالمی منڈی میں آئے روز تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی طرح قیمتوں میں اضافے کا تعلق عالمی منڈی میں کوئلے ، تیل اور ایل این جی سے ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتوں کا مستحکم ہونا ضروری ہے جب تک عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھتی رہیں گی اس اضافے کی وجہ سے ہر ماہ ہمیں نئی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جاتا ہے۔
ہر ماہ نئی فیول کاسٹ ایڈسمنٹ کے بل میں شامل کرنے سے پچھلے ماہ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ خارج ہو جاتی ہے ۔ اس پیکج سے کمرشل صارفین کے ساتھ ساتھ گھر یلو صارفین کو بھی فائدہ ہوگا۔