مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے آئندہ حکومت کے لئے اپنا موقف بتا دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے آئندہ حکومت کے لئے اپنا موقف بتا دیا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ پاکستان ڈیمو کریٹو پارٹی نے ملک بھر مختلف جماعتوں کے اراکین کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ ان سب کا ایک ہی ایجنڈا ہے پاکستان کو موجودہ حکومت سے بچانا اور مہنگائی کا خاتمہ۔
اپنے اس ایجنڈے کے تکمیل کے لئے رابطے تیز کیے جا رہے ہیں وزراتیں بانٹی جا رہی ہیں۔ اس حوالے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نجی چینل کو ایک انٹرویو دیا جس کے میزبان حامد میر ہیں۔
یہ پروگرام تا حال نشر نہیں کیا گیا امکا ن ہے کہ آج رات اس پروگرام کو نشر کیا جائے گا۔
اس پروگرام کے حوالے سے جو بیان جاری ہوا ہے اُس میں شہباز شریف پاکستانی عوام کا خیال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ متحد تنظیموں کو ایک ایسی قومی حکومت بنانی چاہیے جو آئندہ پانچ سال سر جھکا کر پاکستان کی خدمت کرے تاہم پاکستان تحریک انصاف اس میں نظر نہ آئے یا اس کو نظر انداز کر دیا جائے۔