وزیراعظم پاکستان نے عوام کو شب برات کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم پاکستان نے عوام کو شب برات کی مبارکباد دی۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں موجودہ حکومت ریاست مدینہ کا نظام لا گو کرنے کے لئے مسلسل حرکت میں ہے اور وزیراعظم موقع بہ موقع اس حوالے سے عوام کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ شب برات مسلمانوں کے لئے ایک تہوار ہے ۔ اسلامی نکتہ نظر سے اس رات کی بہت اہمیت ہے۔
دنیا بھر سے مسلمان اس رات عبادت کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اس رات کو توبہ و استغفار کثرت سے کی جاتی ہے۔ مغرب کے بعد سے اس رات کے نوافل کی ادائیگی شروع ہو جاتی ہے ۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شب برات کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے کہ قوم اور امت مسلمہ کو شب برات مبارک ہو اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی عطا کریں۔ آمین
وزیر اعظم کے اس پیغام کو بہت سراہا جا رہا ہے سب لوگ دنیا بھر میں ہو رہے مسائل سے متعلق دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ شب برات ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو منائی جاتی ہے ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں محفل ذکر منعقد کی جاتی ہیں۔
لاہور میں اس موقع پر تاجرا ن برادری نے مارکیٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جن میں برنڈرتھ روڈ ، میکلوڈ روڈ، لنڈا بازار، اردو بازار، لوہا مارکیٹ، ہجویری مارکیٹ ، موری بازار ، بال بیرنگ مارکیٹس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کے مین بازار کھلے رہے رہیں گے جن میں چونگی امر سدھو ، اقبال ٹاؤن ، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، کینٹ، اچھرہ بازار شامل ہیں۔