آن لائن (اعتماد ٹی وی) شوبز کی رنگینوں کو دیکھ کر ہر کسی کی خواہش ہوتی ایسی چکاچوند زندگی گزارنے کی ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) شوبز کی رنگینوں کو دیکھ کر ہر کسی کی خواہش ہوتی ایسی چکاچوند زندگی گزارنے کی ۔
فلم انڈسٹری میں بحیثیت اداکار کام کرنا اور ایسی پرآسائش زندگی جس میں کسی چیز کی کمی نہ ہو کون ایسے زندگی سے انکار کرے گا۔ ہر شخص فلمی ستاروں کو دیکھکر رشک کرتا ہے۔
اگر ان فلمی ستاروں کی اصل زندگی کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنی زندگی ایسی بنانے کے لئے کتنا دکھاوا کرتے ہیں۔
ایسا ہی کرشمہ کپور کے ساتھ ہوا ۔ کرشمہ کپور کا ذکر نامور اداکاراؤں کے ساتھ ہوتا ہے انھوں نے فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے ۔ کرشمہ کپور کی ابھیشیک بچن سے شادی ہونے کی خبریں زبان زد عام رہیں ۔
بعدازاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر رشتہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچا اور کرشمہ کپور نے ایک کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی کر لی۔
کرشمہ کپور کی شادی 11 سال تک قائم رہی 2003 تا 2014 تک ۔ 2014 میں کرشمہ کپورنے سنجے کپور سے طلاق لے لی اور اب دونوں کے مابین بچوں کی حوالگی کا کیس چل رہا ہے۔
اس کیس میں کرشمہ کپور نے ایسے انکشافات کئے کہ سب حیران رہ گئی۔ عام لوگوں کو تو شادی شدہ زندگی میں ایسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن اداکارہ کو بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا ۔
کرشمہ نے بتایا کہ سنجے بحثیت شوہر تو کیا انسان بھی بُرے ثابت ہوئے انھوں نے شادی کی رات ہی میری نیلامی کر دی۔ اور پھر مجھے سیر کے لئے بیرون ملک لے گئے تو وہاں مجھے اپنے دوست کے ساتھ غلط تعلقات بنانے پر زور دیا۔
اداکارہ نے کہا میرے انکار پر مجھے مجبور کیا گیا۔ اس کے بعد سے میری شادی شدہ زندگی بدترین شکل اختیار کر گئی۔ اس میں میری ساس نے بھرپور کردار ادا کیا ۔
میری ساس میرے سابقہ شوہر کو ہر اچھے بُرے کام میں سپورٹ کرتی رہیں۔ ان کے دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات کو بھی بُرا نہیں مانتی تھیں حالانکہ سنجے کے ان کی سابقہ بیوی سے بھی طلاق کے بعد بھی جسمانی تعلقات قائم تھے۔ اور مجھے سوال کرنے پر تھپڑ مارا جاتا تھا۔۔