دیگر گلوکاروں کی طرح وارث بیگ بھی سیاست میں قدم جمانے لگے۔
دیگر گلوکاروں کی طرح وارث بیگ بھی سیاست میں قدم جمانے لگے۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار وارث بیگ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ ابرارالحق اور جواد احمد کے وارث بیگ کی سیاست میں دلچسپی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ۔ بالخصوص ایسے وقت میں جب حکومت مخالف جماعتیں توڑ جوڑ میں مصروف ہیں۔
گلوکار وارث بیگ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں یہ بیان دیا ہے کہ علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کروانے میں ان کا اہم کردار ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میں علیم خان کو ہمیشہ پاکستان کے لئے متفکر دیکھا ہے اور نوازشریف نے بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی بات کی ہے۔ تو میرے خیال میں دو ایک جیسی سوچ کے حامل افرا د کو ایک جگہ لانا نیکی کا کام ہے۔
وارث بیگ نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات جا رہے ہیں اس میں تمام لوگوں کو متحد ہونا چاہیے۔ آپسی رنجشیں بھلا کر پاکستان کے مستقبل کے متعلق فیصلے کرنے چاہیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکن اور مسلم لیگ ن کے قائد کی ملاقات لندن میں ہوئی اور ملاقات کے دوران فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنما شیخ محمد یوسف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق داڑ بھی وہا ں موجود تھے۔
تاہم علیم خان کی جانب سےا س بات کی تردید کی گئی کہ ان کی کوئی ملاقات نواز شریف سے نہیں ہوئی۔
۔