تفصیلات کے مطابق امریکہ کی پہلی خاتون وزیر خارجہ انتقال کر گئیں۔ ان کا انام میڈیلن البرائٹ تھا۔ میڈیلن البرائٹ کی زندگی پر نظر دوڑآئی جائے تو ان تاریخ دوسری جنگ عظیم سے جا ملتی ہے۔اس وقت میڈیلن البرائٹ چیکوسلواکیہ سے بھاگ کر امریکہ میں پناہ گزیں ہوئیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ انھوں نے سوشل ورک میں حصہ لیا ۔اور سیاست میں شمولیت کر لی۔ اپنی عمر کے آخری دور میں انھوں عورتوں کے حقوق کے لئے بہت کام کیا ۔
اس کے علاوہ بل کلنٹن کے دور میں سیکرٹری آف اسٹیٹ رہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ میں بطور امریکی نمائندہ کے حیثیت سے بھی کام کیا۔
البرٹ ہمیشہ اپنے موقف پر ڈٹی رہیں اور امریکی خارجہ پالیسیوں پر بھی تنقید کرتی رہیں۔1990 میں روہنگیا اور روانڈ میں انسانیت سوز سلوک پر جہاں دوسرے ممالک بات کرنے سے ڈرتے تھے اور اس طرف سے آنکھیں بند کئے بیٹھے تھے انھوں نے بطور امریکی سفیر اقوام متحدہ میں انسانیت کے حقوق کے لئے کھل کر بات کی اور وہاں ہورہے سلوک کی مذمت کی۔