بھارتی خاتون کے بعد جاپانی خاتون کو بھی محبت پاکستان کھینچ لائی۔
بھارتی خاتون کے بعد جاپانی خاتون کو بھی محبت پاکستان کھینچ لائی۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق جاپان کی 50 سالہ خاتون حیاسا سائکا کی تین سال قبل سرگودھا کے رہائشی رضوان نامی شخص سے دوستی ہوئی۔ جو کہ بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی۔
3 سال محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد جاپانی خاتون نے شادی کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے وہ پاکستان آ گئیں۔
سرگودھا میں رہائش کے دوران انھوں نے معروف عالم قاضی نگاہ مصطفیٰ چشتی کے ہاتھ دین اسلام قبول کیا اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئی۔
قبول اسلام کے کچھ روز بعد حیاسا سائکا کی شادی محمد رضوان سے کر دی گئی۔ 50 سالہ حیاسا سائکا کی محمد رضوان سے یہ چوتھی شادی ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حیاسا سائکا کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کیا ہے۔
شادی کی تقریب میں تمام تر خاندان کو شریک کیا گیا۔ لڑکے کے والدین نے لڑکے کی خوشی کے لئے اس شادی کو قبول کیا ہے ۔ تاہم یہاں یہ سوال بھی اہم ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت سی خواتین بڑھتی عمر کے ساتھ شادی کے انتظار میں ہیں لیکن کوئی بھی خود سے بڑی عمر کی عورتوں کا قبول نہیں کرتا ۔
نہ ہی والدین اس وقت اولاد کی خوشی دیکھتے ہیں۔ لیکن غیر ملکی خاتون خواہ 50 برس کی ہو یا 60 برس کی اس کو بخوشی خاندان میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ تلخ ہے پر حقیقت ہے۔