بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران خان کی موجودہ حالات کی وجہ بتا دی۔
بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران خان کی موجودہ حالات کی وجہ بتا دی۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی اور ویڈیو میں انھوں نے اپنے دل کی تمام باتیں سامعین کے سامنے عیاں کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کسی ایک شخص کا ملک نہیں ہے نہ ہی اس ملک کو ایک اکیلا شخص تن تنہا چلا سکتا ہے۔
کامیابی تبھی ملتی ہے جب آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والے سنسئیر ہوں۔ انھوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی کیونکہ ان کی ٹیم اچھی تھی۔
92 کا ورلڈ کپ اس لئے جیتا گیا کہ ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والے ان کے حق میں تھے۔ ان کی بات مانتے تھے۔ تو اللہ نے ان کی محنت کا صِلہ دیا۔
اب وزیراعظم کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف اور صرف انکی ٹیم پر ہے اگر آپ کی ٹیم کی زبان اچھی نہیں تو آپ کے لئے نقصان دہ ہے۔ یہ ملک وزیراعظم کا بھی ہے اور اپوزیشن کا بھی ہے اس لئے اس ضروری ہے حکومت جس کسی کی بھی ہو انھیں اپنے پانچ سال مکمل کرنے دئیے جائیں ۔