بنکاک کی حکومت نے سفری پابندیاں ہٹا دیں ۔
بنکاک کی حکومت نے سفری پابندیاں ہٹا دیں ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں پر موجود سفری پابندیاں ہٹا دیں ہیں ۔ کورونا وباء میں کمی کے باعث تمام تر ممالک میں معمولات زندگی معمول پر آ گئے ہیں ۔ اور پیشتر ممالک نے اس طرف سے سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں ۔
سعودی عرب میں بھی زائرین کو سہولیات دینا شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس طرح بنکا ک کی جانب سے بھی پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔
اس فیصلے کا باقاعدہ اطلاق یکم مئی سے کیا جائے گا ۔ پرواز کے دوران مسافر کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ لے کر سفر کریں گے ۔
ایسے مسافر جن کے پاس کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ نہیں ہو گا ان کے لئے نئے اقدامات جاری کئے جائیں گے ۔ ان مسافر کو 5 روز قرنطینہ کیا جائے گا اور اس کے علاوہ دس ہزار امریکی ڈالر تک ہیلتھ انشورنس کروانی پڑے گی ۔