جس حساب سے عدالت نون لیگ کی حمایت کر رہی ہے لگتا ہے رینکنگ میں آخری نمبر پر جانا چاہتی ہے ۔فواد چوہدری
لاہور (اعتماد ٹی وی) گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی نجی تقریب کو لے کر پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے ٹوئٹ کر دیا اور کہا کہ پاکستان میں مذاق ہو رہا ہے۔ ایک وزیراعلیٰ کی موجودگی میں دوسرے کا حلف لینا مذاق نہیں تو اور کیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے خود کہا عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے آج جب یہی بات گورنر نے کہی تو ان کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز کا حلف ختم کیا جائے نہیں تو حالات کشیدہ ہو جائیں گے۔ ہم نے عدالت کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ میں اپیل کی تو جج صاحب نے حلف لینے کے بعد سماعت کی۔