پاکستان (اعتماد ٹی وی) “لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ” ایک ایسی دعا ہے جسے کثرت سے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس چھوٹی سی دعا کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا خزانہ قرار دیا ہے (صحیح بخاری : ۶۳۸۴، صحیح مسلم : ۲۷۰۴)۔
متعدد بار اس چھوٹی سی دعا کو کثرت سے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے فضائل بیان کئے گئے ہیں یہ دعا اللہ تعالی کی برتری بیان کرتی ہے اور اللہ سے شیطان کی پناہ مانگتی ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں جنت کے دروازوں سے ایک دروازے کی خبر نا دو؟ تو ہاں جواب ملنے پر آپ ﷺ نے فرمایا وہ : “ لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ” ہے ۔ (سنن الترمذی: ۳۵۸۱، عمل الیوم و اللیلۃ للنسائی : ۳۵۵، اسنادہ حسن)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لاحول ولا قوۃ اِلا باللّٰہ کثرت سے پڑھا کرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں مین سے خزانہ ہے۔ (سنن ابن ماجہ : ۳۸۲۶، حسن)
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جس شخص کو بیماری وغیرہ سے نجات پانی ہو تو وہ اس کا ورد کثرت سے کیا کریں۔