ہنڈا کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں پھر اضافہ ۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) حکومت مہنگائی مارچ کر کے اقتدار میں تو آ گئی لیکن مہنگائی کو تا حال کنڑول نہیں کیا جاسکا۔ ہنڈا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلو ں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر کے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ اس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
ہنڈا کمپنی نے یکم مئی سے بڑھی ہوئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 رنگ سرخ یا کالی دونوں کی اصل قیمت 87ہزار948 روپے 72 پیسے ہے جس پر 17٪ سیلز ٹیکس 14 ہزار 951 روپے 28 پیسے بنتا ہے اس طرح اس کی قیمت فروخت 1لاکھ 2 ہزار 9 سو روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح سی ڈی ڈریم(سرخ ، کالی، سلور) کی اصل قیمت 93 ہزار 5 سو89 روپے74 پیسے ہے جس پر ٹیکس15 ہزار 9 سو 10روپے 26 پیسے ٹیکس ملا کر قیمت فروخت 1 لاکھ 9 ہزار 5 سو روپے ہو گئی۔ پرائڈر ( کالی ، نیلی ، سرخ) کی اصل قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 5 سو 72 روپے65 پیسے ہے جس پر سیلز ٹیکس 20 ہزار 3سو 27 روپے 35 پیسے ملا کر قیمت فروخت1 لاکھ 39 ہزار 9سو روپے ہو گئی ہے
سی جی 125 (کالی ، سرخ) کی اصل قیمت 1لاکھ 39 ہزار 7 سو 43 روپے 95 پیسے بنتی ہے جس پر ٹیکس کی رقم23 ہزار 7 سو56 روپے 41 پیسے ملا کر قیمت فروخت 1 لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ سی جی 125ایس (کالی، سرخ)کی قیمت1 لاکھ 65 ہزار 3سو 84 روپے 62 پیسے ہے ٹیکس کی رقم 28 ہزار 115 روپے 38 پیسے ہے اس طرح قیمت فروخت 1 لاکھ 93 ہزار 5سو روپے ہو گئی ہے۔
سی بی 125 ایف (کالی ، نیلی ،سرخ ) کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 316 روپے 24پیسے سیلز ٹیکس 35 ہزار 583روپے 75 پیسے ملاکر قیمت فروخت 2 لاکھ 44 ہزار 9 سوروپے ہو گئی ہے۔ سی بی 150 (کالی ، سرخ ) کی قیمت2 لاکھ 56 ہزار 3سو 24 روپے 79 پیسے اور ٹیکس کی رقم 43 ہزار 575 روپے 21 پیسے ملاکر کل قیمت 2لاکھ 99 ہزار9 سوروپے کر دی گئی ہے۔