وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو خوشخبری سنا دی۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب وزیرا علیٰ حمزہ شہباز نے آج لاہور میں اجلاس کیا اور اس اجلاس میں گندم کی خریداری کے ساتھ آٹے کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا موقف ہےکہ کم نرخوں پر آٹے کی فراہمی عوام کا حق ہے ۔ عوام کو سستا آٹا فراہم کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجف کم کیا جائے گا۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ عوام کا آٹا ہر صورت میسر ہو۔ آٹے کا بحران اور اس کی قیمتوں میں اضافہ نالائق حکومت کی وجہ سے ہے۔
وزیرا علیٰ کا کہنا ہے کہ ہم سے جتنا ہو سکا عوام کو آسانی دیں گے۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی تو صرف شروعات ہے ۔ اس نیک کام میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ اور ایسے ریلیف عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو ں گے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر گندم کی نقل و حرکت کو بھی روکا جائے گا۔