کراچی (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں لاکھوں افراد چائے کے شوقین ہیں جن کا کوئی کام چائے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ بعض افراد کو چائے کی ایسی لت لگی ہوئی ہے کہ ان کی صبح ہی نہیں ہوتی جب تک وہ چائے نہ پی لیں۔ پرانے وقتوں میں چائے کو ایک دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
مفتی طارق مسعود سے چائے کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ چائے ایک ایسی چیز ہے جس کے پینے سے فائدے بہت کم ہیں اور نقصانات بے تحاشہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ چائے کینسر کا علاج کر تی ہے تو یہ سراسر جھوٹ ہے ۔