ماہر تیراک خاتون نے اپنی سالگرہ کے دن انوکھا کام کر ڈالا ۔
ہسپانوی ماہر تیراک 32 سالہ خاتون گائگی ٹوراس جو کہ آبی حیاتیات کی بھی ماہر ہیں۔ انھوں نے اپنی سالگرہ کے دن ایسا کام کر ڈالا کہ سب خوش ہو گئے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ ساحل پر بیٹھی سمندر کا نظارہ کر رہی تھیں جہاں انھوں نے سمندر بلبلے اُٹھتے دیکھے۔
غور کرنے پر دیکھا کہ ساحل سے تقریباً 5 کلو میٹر دور ایک وھیل موجود ہے جو کہ جال میں جکڑی ہوئی ہے اور عنقریب مرنے والی ہے۔ خاتون نے کہا کہ مجھے لگا وہ مدد کے لئے پکار رہی ہے۔ میں نے اور میرے ساتھی نے سمند ر میں غوطہ لگایا اور وھیل کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ وہ ساری جال میں جکڑی ہوئی ہے اور اس کی حرکت کی رفتار کم ہو تی جا رہی ہے۔
خاتون نے پہلے وھیل کو پیار سے تھپکی دی جس سے وہ ہلنا بند ہوگئی اور خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس کی رسیا ں کاٹنی شروع کر دیں۔ سخت محنت کے بعد وہ وھیل کو آزادی دلوا پائے۔ جال کاٹنے کے لئے ہمیں اور لوگوں کو بلانا پڑا اور مسلسل 45 منٹ کے محنت کے بعد ہم جال کو کاٹ پائے۔
جا ل کو وھیل کی کمر سے کاٹنا شروع کیا اور کاٹتے کاٹتے ایک مقام ایسا آیا کہ وھیل نے خود ہی ہل کر خود کو آزاد کرو الیا۔ اور وہاں سے روانہ ہو گئ۔ ماہر تیراک خاتون کا کہنا ہے کہ یہ ان کی سالگرہ کا یاد گار دن رہے گا۔