سونف کا صحیح استعمال کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) سونف اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ نہایت قیمتی تحفہ ہے ۔ اس کو بادیان بھی کہا جاتا ہے گرم مصالحہ میں اس کے پھول استعمال ہوتے ہیں۔ کھانا پکانے کے دوران سونف اور اس کے پھولوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے استعمال کے بیش بہا فائدے ہیں۔ یہ خیون کو صاف کرتا ہے۔ نظر کو تیز کرتا ہے۔ اینٹی السر ہے معدے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔لبلبے میں موجود کثافتوں کو دور کرتا ہے۔بادی دور کرتا ہے۔اس کو استعمال کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ۔
سونف کو الائچی کے بیجوں کے ساتھ ملا کر پاؤڈر بنا لیں۔سونف کی خریداری کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ یہ کئی رنگوں میں موجود ہوتی ہے اگر اس کا رنگ سیاہی مائل خاکی ہو تو اس کو استعمال نہ کریں۔
ایک پاؤ سونف کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کو خوب ملیں اس کے بعد اس کو چھان لیں۔
سونف کا رنگ ہلکا سبز ، گہرا سبز اور الائچی جیسا سبز ہوتا ہے ۔ اکثر اوقات اس کو بھونا جاتا ہے لیکن اس کو زیادہ نہیں بھوننا چاہیے اس سے اس کی تاثیر گرم ہو جاتی ہے۔ اس پر موجود کثافتیں ہٹانے کے لئے اس کو گرم فرائی پین ڈال کر آگ بند کردیں اور فرائی پین میں موجود سونف کا لگاتا ر ہلاتے جائیں۔