بیوی خوبصورت ہو یا بد صورت اس حوالے سے مفتی طارق مسعو د نے واضح کر دیا۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) مفتی طارق مسعود سے کسی نے بیوی کے بدصورت ہونے کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ اکثر یہی دیکھا ہے کہ کسی سے دوسری شادی کی وجہ پوچھی جائے تو بتاتے ہیں کہ پہلی بیوی خوبصورت نہیں یا پسند نہیں تو یہ فلسفہ غلط ہے قرآن میں آیا ہے کہ تمہیں جو عورتیں پسند ہوں ان میں سے دو ، تین یا چار سے شادی کر لو۔
لیکن جو پسند ہوں کیونکہ میاں بیوی کا رشتہ محبت کا رشتہ ہوتا ہے اگر پسندیدگی نہیں ہوگی تو انسان ایک دوسرے کے حقوق ادا نہیں کرتا۔
اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کو بہت پیار سے تخلیق کیا ہے تو آپ اس کے بنائے ہوئے بندوں یا بندیوں کو بدصورت نہیں کہہ سکتے ۔ اور کم صورت عورتوں سے شادی کے متعلق بتایا کہ اس کی دو اشکال ہیں ایک تو یہ کچھ لوگو ں کو خوبصورتی پسند آتی ہے لیکن ہر کوئی اس کو پا نہیں سکتا ہر کسی کے نصیب میں خوب صورت بیوی نہیں ہوتی بلکہ خوب سیرت بیویاں بھی ہوتی ہیں۔
دوسرا قرآن نے خوبصورت عورتوں سے شادی کا نہیں کہا جو پسند ہوں ان سے شادی کرنے کا کہا ہے۔ اور پسند صرف خوبصورتی کے لحاظ سے ہی نہیں کیا جاتا بلکہ کسی کو عادات کے لحاظ سے بھی پسند کیا جا سکتا ہے۔بعض اوقات خاندان کی وجہ سے پسند کر لیتے ہیں۔ تا کہ آنے والی نسل خاندانی ہو۔