عامر لیاقت کی تدفین نے پولیس نے ایسا کیا مطالبہ کر دیا دیا تھا ان کی فیملی سے جو۔۔۔
عامر لیاقت کی تدفین نے پولیس نے ایسا کیا مطالبہ کر دیا دیا تھا ان کی فیملی سے جو۔۔۔
پوسٹ مارٹم کے بغیر عامر لیاقت حسین کی میت ورثاء کے حوالے نہیں کی جائے گی ۔ پولیس
کراچی (اعتماد ٹی وی) کراچی پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی جانب سے ان کے پوسٹمارٹم کے لئے منع کر دیا گیا تھا۔
جس کے بعد فیصلہ کیا کہ بروز جمعہ کو عامر لیاقت حسین کےبیٹے کے لندن سے آنے کے بعد ان کی نمازہ جنازہ ادا کر کے تدفین کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آج پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بغیر پوسٹمارٹم کروائے عامر لیاقت حسین کی میت کو ورثاء کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔
ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بیان دیا کہ ہماری جانب سے عامر لیاقت حسین کے ورثاء کو قانونی طریقہ کار بتلا دیا گیا ہے ۔ ورثاء اس کے ذریعے ہی میت لے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل پولیس اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ورثاء کے درمیان معاہدہ ہو گیا تھا کہ وہ بیان حلفی دیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم نہیں کیا جائے گا لیکن بعد میں پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اس بات کی ہدایت کی گئی کہ پوسٹمارٹم نہ کروانے کے فیصلہ عدالت کر ے گی ۔
اب صرف عدالت کا حکم ہی پوسٹمارٹم رکوا سکتا ہے ۔ اس کے بعد سے پولیس نے ورثاء کا بیان حلفی لینے سے انکار کردیا ہے۔