روس کی جانب سے تیل کی پیش کش پر سابق وزیراعظم کا بیان۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نےایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی سنگین حالات سے دوچار ہے۔

لوگوں کو ملک میں قحط کا پڑنے کا خدشہ ہے۔ روس و یوکرین کے آپسی تنازع کی وجہ سے گندم کی درآمدات متاثر ہو نگی اور ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
چئیر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے بھی اہم مسائل کا سامنا ہے۔ ہماری موجودہ حکومت نے زراعت کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔
پاکستان کی خوشحالی کا تمام تر انحصار زراعت پر ہے۔ کسانوں کو سہولیات ملیں گی تو ہی ملک میں زراعت میں ترقی ہو گی۔
اس کے علاوہ موجودہ ایمپورٹڈ حکومت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ خود ساختہ فیصلے لے سکے۔ روس جیسا ترقی یافتہ ملک خود آگے بڑھ کر تیل کو سستے داموں دینے کی پیش کش کر رہا ہے لیکن اس امریکی غلام حکومت کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ روس کی پیش کش کی حامی بھریں۔
موجودہ حکومت کا وزیراعظم خو د کہتا ہے کہ بھکاریوں کو چننے کا اختیار نہیں ہوتا ۔ یہ حکومت ایک خاص مقصد لے کر اقتدار میں آئی ہے ان کے تمام تر احکامات واشنگٹن سے آتے ہیں۔
ان کے دور میں صحافت آزاد نہیں ہے۔ یہ لوگ اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں ان کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔