حکومت نے تو عوام کا خیال نہیں کیا لیکن اب بھی اللہ کے نیک بندے موجود ہیں۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) موجودہ حکومت کی جانب سے بڑھتی مہنگائی نے سب کو پریشان کر دیا ہے ۔ انسان کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے۔

وزیرخزانہ کی جانب سے تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد عوام سخت تنقید کر رہی ہے ۔ اور سوشل میڈیا میمز کے ذریعے حکومت پر طنز کئے جا رہے ہیں۔
ابھی بھی اس دنیا میں خدا ترس انسان موجود ہیں۔ جنہیں اللہ نے توفیق دی ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ بھلائی کریں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آج کراچی میں رونما ہوا ۔ جہاں کے ایک بزرگ شہری نے 90 کے قریب موٹرسائیکل سوار کو رکشے ڈرائیور کو تقریباً 700 روپے کا پیٹرول مفت ڈلوا دیا۔
بزرگ شہری نے یہ پیٹرول اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے پیٹرول پمپ سے ڈلوا دیا۔ انھوں نے ایک پرچی پکڑی ہوئی تھی جس پر وہ پنسل سے کچھ درج کرتے جاتے۔ بہت سے افراد نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی لیکن انھوں نے سختی سے منع کر دیا ۔
اس کے باوجود کچھ افراد نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔
ویڈیو شئیر کرنے والے صارف نے کیپشن دیا تھا “یہی وجہ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو اس صفحہ ہستی سے مٹا نہیں سکتی”۔ بعدازاں بزرگ شہری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔