عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ آج بروز جمعرات خام تیل کی قیمت فی بیرل 2.99 ڈالر مزید کم ہو گئی اور اس کی کل قیمت 103.20 ڈالر فی بیرل ہوگئ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.77 ڈالر کم ہو کر 108.97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے شہریوں کا ریلیف دینے کے لئے فیڈریل ٹیکس میں تین ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس تجویز کو وہ جلد از جلد کانگرس کے سامنے رکھیں گے۔
امریکہ میں اس وقت 4 سے 18 سینٹس فی گیلن فیڈرل ٹیکس لیا جارہا ہے ۔ جب کہ ڈیزل بھی 4 سے 24 سینٹ فی گیلن ٹیکس لگایا ہوا ہے۔
ان ٹیکسز کو ختم کرنے کے لئے امریکہ کے صدر کو کانگریس سے منظوری لینا لازم ہے ۔ پاکستان میں آج وزیر خزانہ نے بیان دیا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کے بعد ملک میں پیٹرول سستا کریں گے لیکن یہ صرف باتیں ہیں یا ان پر عمل بھی کیا جائے گا اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کر ے گا۔