شادی کے منڈپ پر اپنے والد کا مومی مجسمہ دیکھکر دلہن آبدیدہ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی ) والدین اولاد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہو تا ہے جن کے والدین زندہ ہیں تو آپ دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں۔ رشتوں کی قدر کا اندازہ ان لوگوں کو ہوتا ہے جن کے پاس یہ رشتے موجود نہیں ہوتے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شادی کے منڈپ پر دلہن کو لایا جاتا ہے ۔ منڈپ پر موجود اپنے والد کے مجسمے کو دیکھکر دلہن آبدیدہ ہو گئی۔
یہ دلہن کے بھائی نے اس کے لئے شادی کا تحفہ دیا تھا کہ ہندوسماج میں شادی کے موقع پر کنیا دان والی رسم دلہن کے والدین ادا کرتے ہیں جن کے والدین حیات نہیں تو پھر بھائی بھابھی یہ رسم ادا کر تے ہیں۔
شادی کے منڈپ پر والد کا مومی مجسمہ دیکھکر جہاں دلہن آبدیدہ ہوئی وہیں دلہن کی والدہ بھی چند لمحات کے لئے ساکت ہوگئی ۔ پھر دلہن نے اپنے والد کے مومی مجسمے کو پیار کیا اور ان کی روحانی موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے شادی کی رسومات انجام دیں۔