سنت رسول ﷺ میں انسان کی کامیابی چھپی ہوئی ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) انسان خواہ کسی بھی جگہ سے ، کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔ اگر اس کو زندگی گزارنے کے صحیح ڈھب معلوم کرنے ہیں تو اسوہ حسنہ کے متعلق معلومات حاصل کرے۔ سیرت طیبہ میں ہر شخص کے لئے متعد د مثالیں موجود ہیں۔ جو اس کو راہ دکھائیں گی اور انسان کی مشکلات کو حل کریں گی۔
جیسے کہ خاتون خانہ ہیں جنہوں نے گھر میں رہنا اور گھر کی دیکھ بھال کرنی ہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے گھر کو سنبھالنے والے ہر کام کو عبادت قرار دیا ہے ۔ گھر میں موجود خواتین جھاڑو لگاتے وقت اللہ کا ذکر کریں تو گھر میں برکت ہو جاتی ہے۔
اس کے لئے بہت سے عوامل ہیں۔ان میں سے ایک عمل یہ ہے۔انسان کو ایسی جگہ جہاں سے اُس کو رزق ملتا ہو اُس جگہ کو صاف اور پاک رکھیں۔
کسی بھی تنگ دستی کو دور کرنے کے لئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ باوضو رہا کریں۔ اس سے رزق کشادہ ہوتا ہے اور برکت والا ہوتا ہے۔اس سے سنت رسولؐ بھی پوری ہوتی ہے۔ گھر میں خواتین جھاڑو لگاتے وقت اعوذ باللہ من الشیطن الرحیم پڑھتی رہا کریں۔