انسانی چہرہ، جسم یا ہاتھ پر تل ہونے کا کیا مطلب ہے؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) اکثر اوقات دیکھا گیا ہے انسانی جسم پر سیاہ نشان بن جاتے ہیں جن کو تِل کہا جاتا ہے یہ نقطے کی طرح نمایا ں ہوتے ہیں۔
انسانی چہرہ، جسم یا ہاتھ پر تل ہونے کا کیا مطلب ہے؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) اکثر اوقات دیکھا گیا ہے انسانی جسم پر سیاہ نشان بن جاتے ہیں جن کو تِل کہا جاتا ہے یہ نقطے کی طرح نمایا ں ہوتے ہیں۔
بعض لوگوں میں یہ پیدائشی طور پر موجود ہوتے ہیں اور بعض افراد پر وقت گزرنے کے ساتھ بنتے ہیں۔ ان تِلوں کو شاعر وں نے رومانوی انداز میں اپنی شاعری میں استعمال کیا ہے۔
تِل کو حسن کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے ۔ نجومی اس کے متعلق مختلف اندازے لگاتے ہیں۔ جیسے کہ جن افراد کے ماتھے پر دائیں جانب تِل ہوتا ہے وہ بہت زیادہ پیسہ کماتے ہیں اور بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ جن افراد کے ماتھے پر بائیں جانب تِل موجود ہو ایسے افراد خود غرض ہوتے ہیں ان کو دوسروں کی مدد کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔
جن افراد کے دائیں رُخسار پر تِل موجود ہو ایسے لوگ شادی کے بعد امیر ہوتے ہیں ان کو ایسا ہمسفر ملتا ہے جو امیر ہو تا ہے۔ جن کی آنکھ پر تِل ہو تو وہ قدرتی طور امیر ہوتے ہیں اور عام افراد سے زیادہ شہرت حاصل کرتے ہیں۔
جن کی آنکھ کے نیچے تِل ہوتا ہے وہ فضول خرچی کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ایسے افراد جن کی چھاتی پر تل ہو یہ افراد قسمت کے دھنی ہوتے ہیں۔