قربانی کے جانوروں کے ساتھ آئے بن بلائے مہمانوں سے نجات کا طریقہ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) عید الااضحیٰ کے آتے ہی لوگ جانوروں کی خریداری شروع کر دیتے ہیں اور جانوروں کو گھر لے آتے ہیں لیکن ان کے ساتھ بن بلائے مہمان بھی چلے آتے ہیں جو ہماری روز مرہ زندگی میں تو شامل ہوتے ہی ہیں لیکن قربانی کے جانوروں کی آمد کے ساتھ ان کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
مکھیاں اور مچھر عام طور پر بھی ہرموسم میں عام نظر آتے ہیں لیکن عید الاضحیٰ کے قریب ان کی تعداد اس طرح بڑھ جاتی ہے کہ قربانی کے جانور گھر گھر میں موجود ہوتے ہیں ان کی خوراک کے ذریعے اور پھر ان کے گوبر کی وجہ سے بھی ان کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے۔
اس مسئلے سے نجات کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ جانوروں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔
عید آنے تک ان جانوروں کو دن میں دو مرتبہ نیم گرم پانی سے نہلائیں۔ اور نہانے کے بعدان جانوروں پر ڈیٹول کا اسپرے کریں تا کہ مکھیاں اور مچھر ان سے دور رہیں۔