لمپی اسکن کی یہ پانچ علامات جس بھی جانور میں ہوں اس کو مت خریدیں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) عیدا لاضحیٰ بالکل قریب ہے اور قربانیوں کے لئے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے عید قربان کے موقع پر ہر شہری کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ جانور خریدے اور قربان کرے۔ لیکن اس وقت جانوروں میں موجود لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے لوگ جانور خریدنے سے کترا رہے ہیں۔
ڈاکٹر نے شہریوں کو اس کشمکش سے نکال دیا ہے اور لمپی اسکن کی پانچ علامات بیان کی ہیں جس سے شہریوں کو جانور خریدنے میں آسانی ہو گی۔ پہلی بات کہ لمپی اسکن جلد کی بیماری ہے اور اس سے انسانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
تاحال اس بیماری کے پھیلنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی بس یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ کیڑوں کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔
کراچی میں اب تک 20 ہزار 9 سو 40 جانور اس کا شکار ہوئے ہیں۔ اور سندھ میں 3 ہزار 352 جانور زیر علاج ہیں جبکہ 49 ہزار 5 سو 39 جانور لمپی اسکن کی بیماری کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔قربانی کے جانور کی خریداری کرتے وقت یہ دھیان دیں کہ جانور کو چھینکیں نہ آ رہی ہوں۔