لاہور (اعتماد ٹی وی) رزق میں برکت کے لئے عالم حضرات سے دعا کروانا
اکثر لوگ عالم حضرات سے مالی حالات بہتر ہونے کے لئے دعا کرواتے ہیں جبکہ اللہ نے ہر شخص کا رزق مقر ر کر رکھا ہے صرف صدقہ و خیرات اس میں اضافہ کرتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ؛
“زمین پر چلنے والی کسی بھی جاندار چیز کے رزق کا ذمہ دار اللہ ہے”
وَ مَنْ یَّتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا o وَّیَرْزُقُہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ ط
“اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا، اللہ اس کے لئے راہ نکال دے گا اور اس کو ایسی جگہ سے روزی دے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہوگا”
اس سے مراد ہے کہ جو کوئی اللہ کے ڈر سے گناہ چھوڑ دے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے رزق کے ایسے دروازے کھول دیں گے کہ وہ گمان بھی نہیں کرسکتا۔
اس لئے دو کام کریں
ایک تو یہ کہ گناہ چھوڑ دو۔ جب تک گناہ نہیں چھوڑو گے تو کبھی بھی سکون قلب محسوس نہیں کر سکوں گے کسی بھی صورت اطمینان قلب نصیب نہیں ہوگاجب تک گناہوں میں رہو گے کبھی بھی نا تواطمینان قلب ہوگا نہ رزق حلال ہوگا۔