اب سے شادی کے لئے دلہے کی ضرورت نہیں بھارتی لڑکی کا منفرد کام۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں جیسے ہی ہم جنسوں سے شادی کا قانون پاس ہوا تو اس کے بعد بھی عوام کی تسلی نہیں ہوئی ۔اب کی بار بھارتی لڑکی نے انوکھا اعلان کیا ہے لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے دلہے کی ضرورت نہیں ہے ۔
میں خو د سے ہی شادی کا اعلان کر رہی ہوں کیونکہ مجھے خود بہت محبت ہے۔
بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے میں وڈوڈارا کی 24 سالہ کشامہ بندو نے اپنی شادی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس حوالے سے جگہ اور تاریخ بھی متعین کر لی گئی ہے۔ 11 جون کو شادی کی تاریخ منعقد کی گئی ہے۔ لیکن اس شادی کے کارڈز میں دلہن کا نام تو لکھا ہو گا لیکن دلہے کے نام کی جگہ خالی رہے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس شادی کی تمام تر رسومات ہندوانہ طریقے سے دی جائیں گی۔ سندور بھی لگایا جائے گا۔ کشامہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شادی کا فیصلہ میں نے خود سے محبت کی وجہ سے کیا ہے۔ میں شادی کبھی بھی نہ کرتی ۔ لیکن کیونکہ مجھے دلہن بننا چاہتی تھی۔ اسلئے شادی کر رہی ہوں۔
بھارت میں یہ خو د سے شادی کے متعلق پہلا واقعہ ہے۔لڑکی نے بتایا ہے کہ اپنے آپ سے شادی کرنا ایک ایسا معاہدہ ہے جو کہ غیر مشروط محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ جب دو لوگ شادی کرتے ہیں تو ایک دوسرے سے معاہدہ کرتے ہیں جس کے بعد میں نتائج اچھے نہیں ہوتے۔
ا سلئے بھارتی خاتون نے بتایا کہ اس شادی سے ان کے خاندان کے لوگ بھی راضی ہیں۔ اس شادی کے بعد بھارتی لڑکی ہنی مون کے لئے بھی کسی جگہ جائیں گی۔