بادام کھائیں اور صحت بنائیں ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) ایک زمانے سے ہم سنتے آئے ہیں کہ دماغ تیز کرنا ہے تو بادام کھاؤ۔ طاقت بڑھانی ہے تو بادام کھاؤ۔ بادام بے شمار فائدوں کے حامل ہیں۔ یہ بے وقت بھوک کا توڑ ہیں کیونکہ جب ہمیں بھوک لگتی ہے تو ہم چکنائی والی اور چربی شدہ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ میٹھی اشیا ء بھی کھاتے ہیں اس سے بہتر ہے کہ چند بادام کھا لیں۔ ان میں موجود غذائی اجزاء جسم کے لئے مفید ہونے ساتھ ساتھ دل اور ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ بادام کھانے سے جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے۔ جو کہ کولیسٹرول کی ایچ ڈی ایل کی سطح میں اضافہ کرتی ہے۔
بادام میں موجود ورم کش اور اینٹی آکسائیڈ کی وجہ سے دل کے امراض میں کمی ہوتی ہے۔ اس کی گری کے استعمال سے جسمانی وزن میں ہونے والے اضافے اور موٹاپے میں کمی ہوتی ہے۔ ان میں موجود پروٹین اور فائبر بھوک کی شدت کو کم کرتے ہیں۔