پنجاب سے اتنی بُری ہارکے باوجود حمزہ شہباز کے لئے ایک راستہ موجود ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کی پنجاب سے اتنی بُری ہار کے باوجود بھی تجزیہ نگار بتا رہے ہیں کہ حمزہ شہباز کے پاس ایک کارڈ ابھی بھی موجود ہے۔ جو کہ روزنامہ جنگ میں شائع کی گئی رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق یہ ہے کہ اگر حمزہ شہباز ، جہانگیر ترین اور علیم خان کے گروہ میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سے پنجاب اسمبلی میں استعفے دلوا دیں۔
ایسی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کو حاصل ہونے والی اکثریت اقلیت میں بدل جائے گی ۔ اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے پاس ایک ہی راستہ ہے یا تو استعفیٰ دے دیں یا پھر ایوان میں اپنی شکست کو قبول کریں۔ اگر حمزہ شہباز ایسا کر لیتے ہیں تو وہ بازی کو مکمل پلٹ دیں گے۔
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے پاس آخر ی راستہ نئے انتخابات کروانا ہی بچے گا۔ اس سے قبل کے عمران خان اسلام آباد کے لئے کال دیں وزیراعظم پہلے ہی اس کا حل نکالیں اور تمام سیاسی پارٹیز کی کانفرس بلائیں جس میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہو۔
اس کانفرس میں موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے اگر پنجاب میں عمران خا ن کامیابی سے حکومت بنا لے گا تو پھر اس کے لانگ مارچ کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہو گی۔ اور پاکستان کا حال بھی سری لنکا سے مختلف نہیں ہوگا۔ ملک و قوم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جانب قدم بڑھانے چاہییں۔