ملک بھر میں مزید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں اس وقت مون سون جاری ہے جس کے لئے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی الرٹ جاری کیا تھا کہ رواں سال بارشیں زیادہ ہو نگی اور موسم بھی تبدیل ہو جائے گا ۔ 22

اگست 2022 تک ملک میں سرد موسم بھی دیکھا جا ئے گا جو کہ اس سے قبل نہیں دیکھا گیا۔ اس موسم میں جسم درد ، بخا ر جیسے وبائی امراض کا بھی سامنا ہو گا۔
بارشوں میں وقفے کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں 20 جولائی تا 26 جولائی تک پھر سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کی یہ بارشیں بالائی اور وسطی علاقوں پورے جوش سے برسیں گی۔ لاہور ، نوشہرہ، اسلام آباد ، مردان ، فیصل آباد اور پشاور میں 20 جولائی تا 23 جولائی تک موسلا دھاربارشوں کے امکانات ہیں۔
24 تا 26 جولائی 2022 کو کراچی ، میرپور خاص، سکھر ، بینظیرآباد، اور جامشور، لاڑکانہ ، میں بارشیں ہو نگی۔ ان تیز بارشوں کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔