قائداعظم کی زندگی سے ماخوذ کئی واقعات سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہیں تا کہ نوجوان نسل کو اندازہ ہو کہ انھوں نے اپنی زندگی میں کتنی بردباری کا مظاہر ہ کیا تھا۔ اتنی دنیا کے خلاف ہونے کے باوجود انھوں نے کبھی جوش سے کام نہیں لیا بلکہ ہمیشہ اپنے دماغ کو پرسکون رکھا ۔
ایسے ایک مرتبہ کالج میں تقریر کے دوران ہندو طالب علم نے سوال کیا کہ تم ہمارے ملک کے دو ٹکڑے کیوں کرنا چا ہتے ہو؟ مسلمان اور ہندو ایک جیسے ہیں کوئی بھی تفریق نہیں ہے ۔ ہمارے خون ملا کر دیکھ لو اگر فرق ہو تو بتاؤ ۔ تم اس ملک کے دو ٹکڑے محض اپنے مفاد کے لئے کرنا چاہتے ہو۔