ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے نو منتخب وزیرا علیٰ پرویز الہٰی کی حلف برداری کی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے سے روک دی۔ عوام کے ہی ادا شدہ ٹیکس سے چلنے والے سرکاری ٹی وی کے ساتھ صحافتی بددیانتی کی گئی۔

پاکستان ٹیلی ویژن پر یہ تقریب چند لمحات کے لئے سکرین کے ایک حصے پر دکھائی گئی ۔ پاکستان ٹیلی ویژن چونکہ مریم اورنگزیب کے ماتحت ہے اس لئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیا ہے کہ یہ مریم اورنگزیب کی منافقت ہے جو انھوں نے تقریب کو نشر نہ کرنے کے احکامات دئیے۔
اس کے ساتھ ساتھ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر جو لوگ آج عہدے سنبھالے بیٹھے ہیں آئندہ ماہ ان کے یہ عہدے نہیں رہیں گے ۔ اگر وہ لوگ موجوہ حکومتی وزراء کے ساتھ جیل جانے کے خواہش مند ہیں تو جو برتاؤ اب کر رہے ہیں اس کو جاری رکھیں کیونکہ آئندہ ماہ مریم اورنگزیب جیل میں ہی ہوں گی۔
گزشتہ روز عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف پرویز الہٰی نے اُٹھا لیا ۔ صدر پاکستان نے خود ان کا حلف اسلام آباد میں صدر ایوان میں لیا ۔ عدالت کے حکم پر جب پرویز الہٰی حلف اُٹھانے گورنر ہاؤس گئے تو ان کو اندر نہیں جانے دیا گیا گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عدالت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے حلف لینے سے انکا رکردیا۔