نزلہ زکام ایک ایسی بیماری ہے جس کے دوران سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اس لئے اس حالت میں انسان بے چین ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ نزلہ زکام کے باعث ناک کے ذریعے سانس نہیں لیا جا
نزلہ زکام ایک ایسی بیماری ہے جس کے دوران سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اس لئے اس حالت میں انسان بے چین ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ نزلہ زکام کے باعث ناک کے ذریعے سانس نہیں لیا جا
سکتا ۔ سوتے وقت بھی اس پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں۔
نزلہ ،زکام اوربُخار سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ؛
کالے چنے 1 پاؤ
سونف 1 پاؤ
بادام (تازہ گِری نکال لیں) 1 پاؤ
ان تمام اجزاء کو ایک پاؤ لے لیں۔ بادام کی گِریاں نکلی ہوئی نہیں لینی بلکہ تازہ بادام لیں اور توڑ کر گِریاں نکال لیں۔ بازار سے جو بادام ملتے ہیں اُن کو fungus لگی ہوتی ہے ۔جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہے” تازہ اور عمدہ کھاؤ”
ان تمام اجزاء کو خُشک توے/فرائی پین میں ہلکا سا بھون لیں اور پیس کر دھڑا سا بنا لیں یعنی موٹا موٹا پیس لیں اور رات کو آدھا چمچ بچوں کو اور ایک سے ڈیڑھ چمچ بڑوں کو دودھ کے ساتھ دے دیں تو نزلہ زکام سے چھٹکارا مل جائے گا۔