تحریک عدم اعتماد کے لئے آئے دوست مزاری پر ہوئی لوٹوں کی بارش۔
تحریک عدم اعتماد کے لئے آئے دوست مزاری پر ہوئی لوٹوں کی بارش۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کی طرف ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر تعینات دوست مزار کی غلط رولنگ کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا گیا اوروزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد ہی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا فیصلہ کیا۔
تحریک عدم اعتماد کے ووٹنگ کے لئے پنجاب اسمبلی آئے ہوئے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے اعزار میں لوٹا میز پر رکھا گیا جو کہ ان کی حفاظت پر مامور افراد نے پیچھے کیا۔ اس کے بعد سے ڈپٹی اسپیکر کے لئے لوٹوں کی بارش کر دی گئی۔ اور ہرجانب سے ان کو لوٹے پیش کیے گئے۔
پنجاب اسمبلی میں 186 اتحادی اراکین میں سے 185 نے ان کے خلاف ووٹنگ کر کے اس تحریک کو کامیاب بنایا اب دوست مزاری نہ تو حکومت میں رہے اور نہ ہی کسی اور کا اعتبار جیت سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایک ہی لوٹا بچ گیا تھا وہ بھی آج فارغ ہو گیا ۔