نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے اہم اقدامات ۔
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد سے منتخب ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی وزارت سنبھالتے ہی اہم اقدامات کر دئیے ۔
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے اہم اقدامات ۔
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد سے منتخب ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی وزارت سنبھالتے ہی اہم اقدامات کر دئیے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کا منشور آگے لے کر چلیں گے اس کے لئے انھوں نے عمران خان کے دور حکومت میں شروع ہوئے صحت کارڈ کو دوبارہ چلا دیا ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے لنگر خانے بھی کھول دئیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2022 سے نکاح نامے میں خاتم النبین ﷺ کے اقرار کی شرط میں درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ نومبر 2022 سے کوئی بھی نکاح نبی کریم ﷺ کو آخری نبی ماننے کا حلف دئیے بغیر نہیں ہو گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک میں موجود صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات بھی جا ری کر دی ہیں ۔
جس کے بعد متاثرین وک امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے اور محکمہ خوراک کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ ان خشک راشن فراہم کروائی جائے۔