آسٹیریا کے شہر ویانا میں خاتون چھٹیاں گزارنے کروشیا گئیں اور وہاں سے واپسی پر جب وہ اپنے گھر پہنچی تو اس وقت وہ خوفزہ ہو گئیں۔ خاتون
آسٹیریا کے شہر ویانا میں خاتون چھٹیاں گزارنے کروشیا گئیں اور وہاں سے واپسی پر جب وہ اپنے گھر پہنچی تو اس وقت وہ خوفزہ ہو گئیں۔ خاتون
کا تعلق آسٹریا کے نٹرن باخ سے تھا ۔ کروشیا میں چھٹیاں گزار کر جب وہ اپنے گھر واپس آئیں تو انھوں نے اپنا سامان کھولا ۔ سامان میں موجود چیز دیکھ کر اس کی ریڑھ کی ہڈی میں سرد لہر سرائیت کر گئی۔
سوٹ کیس میں بچھوؤں کا پورا خاندان موجود تھا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ ماں اور اس کے بچے ہیں۔ خاتون نے اس سلسلے میں جانوروں کی ایک تنظیم سے رابطہ کیا تھا کچھ ہی دیر میں تمام عملہ ان کے گھر پہنچ گیا اور دیکھا کہ تمام بچھو زندہ تھے ۔
ان تمام بچھوؤں کو انھوں نے بحفاظت وہاں سے منتقل کر لیا ۔ خاتون کو بتایا مادہ بچھو نے اس سوٹ کیس میں اپنا گھر بنایا ہوا تھا۔ اور اس نے اپنے بچوں کو بھی یہی جنم دیا تھا۔
اب یہ تمام بچو جانوروں کے لنز سینٹر میں موجود ہیں اور ماہرین کے مطابق یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کروشیا کے بچھو یہاں پہنچے ہیں اس کے علاوہ ایک سیاح نے پہلے بھی شکایت کی تھی کہ 30 جون کو جب وہ گھر پہنچی تو ان کے بیگ میں تین بچھو موجود تھے۔