ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری حکومت پُرامید کہ آئندہ چند دنوں میں ڈالر مزید نیچے آ جائے گا۔
پاکستان کے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کی اُڑان کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ لیکن 4 دنوں سے ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں کم ہو رہی ہے ۔

آج بروز جمعرات 4 اگست کو بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 71 پیسے کی کمی دیکھی گئی اس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کی سطح نیچے آتے آتے 225 روپے 9 پیسے پر آ گئی۔
اس کے بعد دوپہر کو ساڑھے بارہ بجے ڈالر میں مزید کمی ہوئی اور 222 روپے کی سطح پر تجارت ہورہی تھی ۔ جبکہ آج دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید دو روپے 65 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 220 روپے15 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 221 روپے آگیا تھا جبکہ دن کے اختتام پر ڈالر 222 روپے ہر تجارت کر رہا تھا۔
گزشتہ روز بھی دن کے اختتام پر ڈالر 13 روپے 50 پیسے تک سستا ہو گیا تھا۔ روپے کی قدر میں اضافہ ہوتے دیکھکر ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی چند دنوں میں ڈالر مزید سستا ہو گا ۔ اور قوی امید ہے کہ ڈالر 200 روپے تک آجائے ۔