پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیم نے پاکستان کو 1.2ارب ڈالر کے جرمانے سے بھی بچایا تھا۔اس ٹیم میں بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم شامل ہیں، اس تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سےترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی بدعنوانی کے شواہداکٹھے کئے تھے۔دوسری طرف ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے بھی دستاویزات حاصل کیں، ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بھی بچایا۔اس ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل نے کی، اس ٹیم کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
مزید پڑھیں: دنیا کا سب سے بدبودار اور مہنگا ترین پھل، جسے عوامی مقامات پر کھانے کی بھی اجازت نہیں
جبکہ دوسری طرف رواں سال کے شروع میں چین کے ووہان شہر میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو سہولت فراہم کرنے اور ان کی مدد کرنے پر پاکستان سفارتخانہ بیجنگ کے دو افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔