الیکشن کیمشن نے تقریباً 4 لاکھ افراد کو زندہ تسلیم کر لیا۔
انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی نااہلی اور غلط ڈیٹا کی وجہ سے بہت سے لوگ ووٹ نہیں ڈال پاتے کیونکہ ان کو زندہ تسلیم نہیں کیا جاتا ۔ اس کے پیچھے اصل میں کون ہے غلط ڈیٹا کا اندارج کیسے ہوتا ہے اس بارے میں کوئی بھی تحقیق نہیں کی جاتی۔
الیکشن کمیشن ووٹنگ کے لئے نادرا سے ڈیٹا لیتا ہے اور اس کے ذریعے ووٹنگ لِسٹ تیار کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ووٹر لِسٹ میں ایک لاکھ 15 ہزار ایک سو افراد ایسے ہیں جن کو اب زندہ تسلیم کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک تصدیقی عمل لایا گیا ہے جس میں تقریباً 32 لاکھ 8 ہزار 8سو95 افراد کو زندہ تسلیم کیا گیا ہے۔