حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی کا پہاڑ گرادیا ۔
حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی کا پہاڑ گرادیا ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) حکومت نے مہنگائی میں پھنسی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ۔ عوا م کو وفاقی حکومت نے مزید مشکلات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جولائی کے مہنگائی زدہ بِل بھیجنے کے بعد بھی حکومت کی تسلی نہیں ہوئی۔
اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ماہ کے لئے 9 روپے 90 پیسے بھی فی یونٹ مہنگی کر دے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایک مہینے کے لئے ہی مہنگی کی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کہ بجلی جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جو کہ نیپرا نے مستر د کر کے عوام کوایک پیسےکا ریلیف دیا ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کر نے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور اگست 2022 کے بلوں میں اس کا اطلاق کیا جائے گا اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے بلوں پر نہیں ہوگا ۔