کراچی (اعتماد ٹی وی) کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دیا تھا جوا یک شہر ی کی درخواست پر جاری کیا گیا ۔
عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے عدالت میں درخواست دی گئی تھی کہ پوسٹ مارٹم کروایا جائے تا کہ ان کی وفات کی اصل وجہ سامنے آ جائے۔
دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی زندگی میں ان کی صلح ہو گئی تھی۔ اس لئے اب سے ان کی جائیداد پر ان کا بھی حق ہے اور مرحوم کی وارثین میں وہ بھی شامل ہیں۔