پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ، لینڈ لائن سروس متاثر ۔
پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ، لینڈ لائن سروس متاثر ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی جانب سے آج یہ پیغام دیا گیا کہ ملک میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور لینڈ لائن سروس بند ہو گئی۔
انٹر نیٹ سروس کے متا ثر ہونے سے فائبر سمیت باقی کمپنیوں کے نیٹ بھی ڈاؤن ہو گئے اور بینکنگ کا نظام شدید متاثر ہو گیا۔
پنجاب میں بھی اسی حالات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے اپنے سوشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دے دی ہے
پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا تھا کہ تاحال معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ٹیمیں بھی سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ہمیں عوام کی پریشانی کا خیال ہے
جلد سے جلد صورتحال کو قابو میں کر کے انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا جائے گا ۔