پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نظر لگ گئی، بڑا کھلاڑی ایشیاء کپ سے باہر۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نظر لگ گئی، بڑا کھلاڑی ایشیاء کپ سے باہر۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار گیند باز کو اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے سے منع کر دیا گیا۔
شاہین آفریدی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔ قومی گیند باز گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔
جس کی وجہ سے پی سی بی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے اس سلسلے میں بات کی ہے۔
شاہین آفریدی بھی یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہو گئے ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ایک بہادر نوجوان ہیں اور وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے ۔
اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹر ڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتر دکھائی ہے لیکن اس کے باوجود ان کو مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکارہے۔
ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے یہ بھی بتایا کہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لئے جلد ہی اس کھلاڑی کا اعلان کر دیا جائے گا جو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنے گا ۔ قومی ٹیم پیر کے روز روٹر ڈیم سے دبئی کی جانب روانہ ہو گا۔