ترکیہ میں بچھو کا زہر ایک کروڑ ڈالر میں فروخت۔
ترکیہ میں بچھو کا زہر ایک کروڑ ڈالر میں فروخت۔
سانپ ، بچھو ایسے جانور ہیں جن کا نام سن کر ہی خوف اور دہشت پھیل جاتی ہے کیونکہ یہ زہریلے جانور ہیں سانپ کی زبان میں زہر ہوتا ہے اور بچھو کی دم میں ۔
بعض اوقات ایسی نسل کے سانپ اور بچھو ہوتے ہیں جن کے ڈنک سے ہی انسان زندگی ہا رجا تا ہے ۔
جہاں یہ زہر زندگی کو ختم کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے وہی ان کا استعمال اگر مناسب مقدار میں کیا جائے تو زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ترکیہ میں باقاعدہ ایک لیب بنائی گئی ہے جہاں پر بچھو کی نگہداشت کی جاتی ہے ۔ ان کو باقاعدہ پالا جاتا ہے تاکہ ان کی دم سے زہر حاصل کیا جائے ۔
یہاں پر موجود اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہاں دو نسل کے بچھو کو پالا جاتا ہے اور ان کو دودھ پلایا جاتا ہے روزانہ 2 ملی میٹر تک زہر حاصل کیا جاتا ہے
اس زہر کو پاؤڈر کی شکل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے تاکہ یورپ میں اس کو کروڑوں ڈالر میں بیچا جائے ۔
اس زہر کی فی لیٹر قیمت ایک کروڑ ڈالر ہے۔