10 اگست کو یوم سستی منایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق بگوٹا میں ایک دن ایسا منایا جاتا ہے جس میں لوگ باقاعدہ شامل ہو کر اس دن کو سستی کے طور پر مناتے ہیں۔
10 اگست کو یوم سستی منایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق بگوٹا میں ایک دن ایسا منایا جاتا ہے جس میں لوگ باقاعدہ شامل ہو کر اس دن کو سستی کے طور پر مناتے ہیں۔
یہ دن کولمبیا میں بھی ہر سال منایا جاتا ہے۔ لوگ ہنستے گاتے ، باجا بجاتے ہوئے ، بستر پر لیٹے لیٹے سڑکوں پر اپنے طور پر عجیب و غریب پریڈ کے ذریعے کچھ نہ کرنے کے فن کو اجاگر کیا جا تا ہے۔
کولمبیا کے شہر ایٹاگی میں ہر سال سستی کا دن منایا جاتا ہے اس میں شامل شہری سڑکوں پر بستر اور تکیے لگا کر اس دن بھی منفر د انداز میں پریڈ کرتے ہیں۔
پریڈ میں شریک افراد کا کہنا ہے اس تہوار کا مقصد یہ بتانا ہے کہ زندگی میں کام ہی ضروری نہیں ہے زندگی میں آرام بھی ضروری ہے ۔ واضح رہے کہ کولمبیا میں یہ د ن 1985 سے منایا جا رہا ہے۔
ورلڈ لیزینس ڈے کو 10 اگست کو منایا جاتا ہے، سستی کا یہ دن کولمبیا کے شہر ایٹاگی میں منعقد ہونےو الی صنعت ، تجارت اور ثقافت کے تہوار کا اختتامی دن ہے ۔
کولمبیائی باشندوں نے گزشتہ روز یہ دن منایا اور بستروں پر مارچ کیا ،منفرد بات ہے کہ شہری اپنی سستی کو عوامی جلوس کی شکل میں مناتے ہیں۔