معاشرے کی تلخ حقیقت کا خلاصہ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کر دیا ۔
معاشرے کی تلخ حقیقت کا خلاصہ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کر دیا ۔
پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ملک ہے جو کہ اسلام کے قوانین کو رائج کرنے کے لئے حاصل کیا گیا تھا ۔ لیکن آج اس نظام میں اسلامی قوانین کا دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں رہا ۔
نفسا نفسی کے اس دور میں جب بھی ملک میں کسی چیز کی طلب بڑھتی ہے تو اس چیز کی قیمت آسمان پر پہنچ جاتی ہے۔
رمضان کے قریب تمام تر اشیائے خوردونوش مہنگی ہو جاتی ہیں۔ پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے ایسے ہی جب گندم کی قلت ہوتی ہے تو آٹا مافیا آٹا شارٹ کر دیتے ہیں۔
چینی بھی راتوں رات غائب ہو جاتی ہے ۔ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے پاکستا ن کے تیز رفتا ر گیند باز نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ جاری کیا۔
اس ٹوئٹ میں انھوں نے ملک میں موجودہ سیلاب کی صورتحال پر طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسے وقت میں جب ہر طرف سے امداد کی اپیل کی جا رہی ہے سیلاب زدگان کی مد د کریں
تو چلو میرے ہم وطنو! سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں۔ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کر لو۔ قیمتیں 4 سے 5 گنا بڑھا دو ۔ کسی کی مدد نہیں کرنا ۔
یہی وقت ہے منافع کمانے کا ۔ اور یہ سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف سیاست دان ہیں۔