پاکستان کا پیاز او ر ٹماٹر ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ
پاکستان کا پیاز او ر ٹماٹر ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ
پاکستان کے وزیر خزانہ نے گزشتہ روز یہ بیان جاری کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت پر غورو فکر کیا جا رہا ہے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پیاز بھارت سے درآمد کیا جا سکتا ہے
جبکہ آج وزیر تجارت نوید قمر نے یہ اعلان کی ہے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سےفصلوں کو نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر تجارت نے پیاز اور ٹماٹر کا جائز ہ لے کر اس کو درآمد کرنے کی سمری تیار کر لی ہے ایران اور افغانستان سے
پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیا ر کی گئی ان دونوں ممالک سے تجارت کرنے کی وجہ سے فارن ایکس چینج پر بہت ہی کم اثر پڑے گا ۔
پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئ ہے جب کہ تیار شدہ سمری کو منظوری کے لئے فوری طور پر اقتصادی کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نوید قمر کا کہنا ہہے کہ وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلے کا جائزہ لیتی رہیں گی۔