ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر آرمی کا بڑا فیصلہ ۔
ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر آرمی کا بڑا فیصلہ ۔
پاکستان میں موجودہ سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے آرمی کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے اظہار یکجہتی دکھائی گئی ہے
اور 6 ستمبر 2022 کو جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ملک میں ایسی کسی بھی ناخوشگوار حالت میں پاک فوج ہی کام آتی ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے جد ید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔
نجی فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی اس امر میں شامل رہتی ہے،
پاک فوج کے جنرل ڈائریکٹر آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تقریب ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت کو جاری رکھے گی اور ان کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔
6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے جس کی تقریب جی ایچ کیو میں کی جاتی ہے اس میں شہد اء کے خاندان کو بھی مدعو کیا جاتا ہے ۔