اللہ تعالیٰ سے دور ہونے سے کیا ہوتا ہے ؟
اللہ تعالیٰ سے دور ہونے سے کیا ہوتا ہے ؟
انسان کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور جب چاہے گا واپس اپنے پاس بلا لے گا انسان اس کے حکم سے منحرف نہیں ہو سکتا ۔
اکثر اوقات لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہےا س لئے دنیا داری سے دور رہو۔ اگر اللہ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا تو پھر فرشتوں کا کیا کام ہے؟
اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر ہر چیز کا علم دیا ہے اس کے لئے راہیں کھولیں ہیں جن پر تحقیق کر کے وہ رب کی قدرت کو دیکھتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے اس کو دنیا کی رنگینی دکھائی لیکن یہ بھی بتایا کہ یہ دنیا جیسی نظر آتی ہے ویسی نہیں ہے۔
ایسے ہی ہر دل میں اللہ کے حکم کو بجا لانے کے انداز منفر د ہوتے ہیں۔ بعض لوگ نفسا نفسی کی اس دنیا میں رب سے بھی دور ہو جاتے ہیں۔
تو ان کے دل زندہ نہیں رہتے ۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے دلوں کو پھیر دیتا ہے اور آخری دم تک دنیاوی لذت میں ہی کھوئے رہتے ہیں۔
جیسے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کو پورا نہ کرنا ۔ اور ان احکامات کو چھوڑنے کا پچھتاوا نہ ہونا۔ اگر انسان سے کوئی گناہ ہوجائے تو وہ پچھتاتا ہے معافی مانگتا ہے
لیکن جب انسان کو اس گناہ پر کوئی ندامت نہ ہو اس پر پچھتاوا نہ ہو تو پھر اس پر کچھ اثر نہیں کرے گا اس کا دل زندہ نہیں ہے جو اس کو حق اور سچ کی پہچان کروا سکے۔